بسیں چلتی رہیں گی اپنے روٹوں پر
ٹریلر یوں ہی بندر گاہ سے سامان لائیں گے
جہازوں اور ٹرینوں کے
شیڈیول اور ٹائم ٹیبل میں
نہ کوئی فرق آئے گا
نہ کوئی مسئلہ ہوگا
دکانوں کارخانوں دفتروں میں
حاضری معمول کی ہوگی
ڈبل روٹی بنے گی اور تنوروں میں
خمیری روغنی سادی
سبھی اقسام کی روٹی لگے گی
اور شکم سیری کی خاطر پیتزا برگر سری پائے نہاری کے
بنانے اور پکانے میں
ذرا بھی جو کمی ہوگی
میں جس دن مر گیا اس دن
رقیق القلب ہیں جو چاہنے والے
بہت رو رو کے اپنا شام اک
برباد کر لیں گے
جو جذباتی نہیں اتنے
وہ کچھ پیتے ہوئے اس رات مجھ کو یاد کر لیں گے
- کتاب : ishq ki taqweem men (Pg. 88)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.