اس کے بعد
پرانے گھر میں کوئی رہے کیا
ہر ایک شے سے تمہاری بانہیں لپٹ رہی ہیں
فضا میں اب تک
تمہارے ملبوس اور بدن کی نشیلی خوشبو
رچی ہوئی ہے
ہر ایک گوشے میں
ہلکی ہلکی تمہاری آواز تیرتی ہے
خموش ویران آئینے میں تمہاری آنکھیں
ہر آنے والے کو روکتی ہیں
اداس گھر میں جو کوئی آئے
تمہارے سانسوں کا شور پا کے
تمہاری دھڑکن کا گیت سن کے
وہیں دبے پاؤں لوٹ جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.