واپسی
دیواریں کالی تھیں
جن پر مکڑی نے جالے تانے تھے
صوفہ کرسی پر دھول جمی تھی
دروازوں کے پردے
گرد میں الجھے ٹوٹ رہے تھے
اور اک روزن پر تنکوں کی گٹھری رکھی تھی
فرش جگہ جگہ سے اکھڑا تھا
میز پہ رکھی بوتل کھلی پڑی تھی
ریک پہ رکھے اخباروں کے بنڈل اور رسالے
دھول کی چادر اوڑھے تھے
سگریٹ کے خالی پیکٹ
گندے کپڑے
چاک کے ٹکڑے
اک جا کونے میں سطریں کھینچ رہے تھے
اور وہ گم سم سوچ رہا تھا
سوچ رہا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.