وہی کہانی بڑی پرانی
مانیں یا مت مانیں چچی
بات ہے میری بالکل سچی
وہی کہانی بڑی پرانی
شروع کریں گی مجھے سنانی
دور کہیں خوش حال نگر میں
ایک تھا راجا ایک تھی رانی
جنگل میں اک دیو تھا کالا
ایک تھی جادو گرنی کانی
لے گئے دونوں شہزادی کو
چھٹ گیا اس کا دانہ پانی
کوئی ان سے جیت نہ پایا
بڑے بڑوں کی مر گئی نانی
اک چرواہے کے بیٹے نے
دکھلائی اپنی جولانی
ان دونوں کو جان سے مارا
مار کے کر دی ختم کہانی
آپ سمجھتی ہیں کہ جیسے
میں بھی ہوں اک بدھو بچی
مانیں یا مت مانیں چچی
بات ہے میری بالکل سچی
کالی ہو گئیں میری راتیں
سن سن کر یہ بور سی باتیں
کوئی جادو گرنی دیکھی
اور نہ دیکھیں دیو کی گھاتیں
چرواہا بھی ملا نہ کوئی
کہاں ہیں ایسی ذاتیں پاتیں
شاہ تو بس شطرنج میں ہے اب
وہ بھی کھا جاتا ہے ماتیں
ملکہ ہاں اک لندن میں ہے
پر وہ کہاں پچھلی اوقاتیں
شہزادی بھی ہے تو سہی پر
کہاں ہیں جنگل دیو کی باتیں
چچا سے گر پچھوا دوں میں
ہو جائے گی آپ کی کچی
مانیں یا مت مانیں چچی
بات ہے میری بالکل سچی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.