Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہی نرم لہجہ

پروین شاکر

وہی نرم لہجہ

پروین شاکر

MORE BYپروین شاکر

    دلچسپ معلومات

    (فنون، لاہور، جون 1973ء)

    وہی نرم لہجہ

    جو اتنا ملائم ہے جیسے

    دھنک گیت بن کے سماعت کو چھونے لگی ہو

    شفق نرم کومل سروں میں کوئی پیار کی بات کہنے چلی ہو

    کس قدر رنگ و آہنگ کا کس قدر خوب صورت سفر

    وہی نرم لہجہ

    کبھی اپنے مخصوص انداز میں مجھ سے باتیں کرے گا

    تو ایسا لگے

    جیسے ریشم کے جھولے پہ کوئی مدھر گیت ہلکورے لینے لگا ہو

    وہی نرم لہجہ

    کسی شوخ لمحے میں اس کی ہنسی بن کے بکھرے

    تو ایسا لگے

    جیسے قوس قزح نے کہیں پاس ہی اپنی پازیب چھنکائی ہے

    ہنسی کو وہ رم جھم

    کہ جیسے فضا میں بنفشی چمکدار بوندوں کے گھنگھرو چھنکنے لگے ہوں

    کہ پھر

    اس کی آواز کا لمس پا کے

    ہواؤں کے ہاتھوں میں ان دیکھے کنگن کھنکنے لگے ہوں

    وہی نرم لہجہ مجھے چھیڑنے پر جب آئے

    تو ایسا لگے گا

    جیسے ساون کی چنچل ہوا

    سبز پتوں کے جھانجھن پہن

    سرخ پھولوں کی پائل بجاتی ہوئی

    میرے رخسار کو

    گاہے گاہے شرارے سے چھونے لگے

    میں جو دیکھوں پلٹ کے تو وہ

    بھاگ جائے مگر

    دور پیڑوں میں چھپ کر ہنسے

    اور پھر ننھے بچوں کی مانند خوش ہو کے تالی بجانے لگے

    وہی نرم لہجہ

    کہ جس نے مرے زخم جاں پہ ہمیشہ شگفتہ گلابوں کی شبنم رکھی ہے

    بہاروں کے پہلے پرندے کی مانند ہے

    جو سدا آنے والے نئے سکھ کے موسم کا قاصد بنا ہے

    اسی نرم لہجے نے پھر مجھ کو آواز دی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے