وہم
نہ جانے کیوں یہ لگتا ہے
وہ واپس لوٹ آئے گا
مرے ہونٹوں کو چومے گا
مجھے سینے لگائے گا
پکڑ کر ہاتھ وہ میرا
وہ اپنے ہاتھ میں اک دن
کہے گا سب گلے شکوے بھلا کر
آگے بڑھتے ہیں
چلو ہم ساتھ چلتے ہیں
کہیں ہم دور جا کر کے
نئی دنیا بساتے ہیں
محبت کا کوئی نغمہ
بہم ہم گنگناتے ہیں
مگر سچ اور ہی کچھ ہے
وہ بالکل بھی نہیں ایسا
کہ نہ ہرگز وہ آئے گا
نہ میرے ہونٹ چومے گا
نہ سینے سے لگائے گا
فقط یہ وہم میرا ہے
وہ واپس لوٹ آئے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.