وجود کی تلاش
میں اپنے وجود کے معنی کھو چکا ہوں
مجھے محبت کی تلاش ہے
محبت ایک پوشاک ہے
جس میں کمر سے لگا پیٹ چھپایا جا سکتا ہے
آنسو جذب ہو سکتے ہیں
موسموں کی شدت سے بچا جا سکتا ہے
میں اپنے وجود کے معنی کھو چکا ہوں
ہو سکتا ہے
میرے وجود کے کبھی کوئی معنی رہے ہی نہ ہوں
کوئی چرا کر لے گیا ہو
کسی کی نگاہ ناز میں
یا آفس ٹیبل کی دراز میں رہ گئے ہوں
ہو سکتا ہے
کسی بچے کو سڑک پار کرواتے
بہار کے پہلے پھول کا نظارہ کرتے
یا کوئی نظم کہتے
مجھے اپنے وجود کے معنی مل جائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.