وقت ایک کہانی کار
وقت سب سے بڑا کہانی کار
جو ازل سے ہر چہرے پر
آفاقی کہانیاں لکھ کر
چہروں کو لمحہ بہ لمحہ داستاں کرنے میں مصروف
ایک کہانی کی تکمیل کے لئے
ان گنت کردار آسمان سے اترتے ہیں
سیاہ و سفید ساعتوں کی بارش میں بھیگتے کورے چہروں پر
وقت سزا جزا کی ایسی لا زوال کہانیاں تحریر کرتا ہے
کہ کتنے ہی چہرے کائنات کے عبرت کدے میں
آویزاں ہوتے ہیں
اور کتنے ہی روشنیوں کے استعارے بنتے ہیں
وقت کے پاس
آسمان سے اترتی کہانیوں کے
ان گنت ڈھیر لگے پڑے ہیں
جنہیں لکھ کر اسے
چہروں کی کتنی ہی ادھوری کتابیں مکمل کرنی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.