میں وقت کے چڑیا گھر
جانوروں کے جنگلوں میں ان کی
تمام تر ضرورتوں کے ساتھ دی گئی آزادی
اور تمہارے دل کے کونے کھدروں میں
میرے جنون کو دی گئی آزاری میں
کچھ زیادہ فرق نہیں دیکھتی
سدھانے کے لئے انتظامیہ کی یومیہ اور
ہفتہ وار میٹنگ کے ذریعہ بے محابہ جانوروں کو
اصولوں کے مطابق سدھانے کا بھرپور عمل
نتیجہ خیز ثابت ہو رہا ہے
مگر مجھے اعتراف ہے کہ جنگلے کے اندر میری
ضرورتوں کا پورا پورا خیال رکھا جا رہا ہے
میری خوراک اور پانی پابندی سے مقررہ وقت پر
پہنچائی جا رہی ہے
سلاخوں کے اندر کا پورا علاقہ میری دسترس میں
دے دیا گیا ہے
مگر تماش بینوں کے روایتی شوق سے پہنچنے والی
اذیت سے تحفظ بھی دیا جا رہا ہے
کھولیوں میں بقائے باہمی کے زریں اصول کے تحت
دوسرے جنگلوں تک پہنچنے کے راستے بھی مسدود
کر دئے گئے ہیں
سبزے کائی پتھروں اور تالاب کے ذریعے مصنوعی دنیا کی
بنت ایسی ضرور ہے
کہ کوئی بھی اس پہ اصل ہونے کا دھوکا
کھا سکتا ہے
سو میں بھی اپنے آپ کو اس خوب صورت ماحول
کا عادی بنانے کی مکمل کوشش کر رہی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.