وقت کتنا ظالم ہے
اے اجل رسیدہ دل
تو مجھے کہاں لایا
کیا یہی جگہ ہے وہ
کل جہاں حسیں چہرے
شوخ دل ربا نغمے
ساز پر امنگوں کے
جھوم جھوم جاتے تھے
دور اس پہاڑی کے
خوش نما سے ٹیلے پر
باغ ایک پھیلا تھا
جھیل کا ترنم تھا
حسن تھا جوانی تھی
کیف تھا فضاؤں میں
شوخیاں ہواؤں میں
کل یہاں کی ہر اک شے
تھی جوان اور خوش کن
تھا بہار کا عالم
آج ان کی یادوں کی
راکھ صرف اڑتی ہے
مٹ گئے حسیں چہرے
اس زمیں کے ذروں میں
کھو گئی فضاؤں میں
پھول کی مدھر خوشبو
وقت کی یہ کروٹ بھی
کس قدر انوکھی ہے
وقت کتنا جابر ہے
وقت کتنا ظالم ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.