Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وقت

MORE BYغیاث متین

    وہ دیروز کی شام

    کب لوٹ کر آ سکی ہے

    نظر جس کی امروز و فردا کے چہروں پہ مرکوز ہے

    وہی اس سفر میں

    افق زاد ہے

    پرندے بھی مہمان ہیں موسموں کے

    جہاں ان کو پانی ملے

    اڑ کے اس سمت جاتے ہیں

    پیچھے پلٹ کر کبھی دیکھتے ہی نہیں

    عجب یہ تمہارا سفر ہے

    عجب یہ تمہاری نظر ہے

    کہ صدیوں سے دیروز کے اس کھنڈر پر لگی ہے

    جہاں تم کو ملتے ہیں تاریخ کے

    پارہ پارہ سے بوسیدہ اوراق

    جن کی نشانی فقط

    وقت کے پاس ہے

    سنو

    وقت کی آنکھ ہے

    وہ سب دیکھتا ہے

    نظر میں اس کی

    زمان و مکاں

    ماورائے زمان و مکاں

    وقت کے ہاتھ ہیں

    وہ اپنے ہی ہاتھوں سے

    شکلیں بناتا بھی ہے

    اور شکلوں کو لمحوں میں تقسیم کر کے

    پھینک دیتا ہے ان کو

    ابد کے کنارے پہ ٹوٹی ہوئی

    کشتیوں کی طرح

    وقت کے پاؤں ہیں

    وہ چلتا ہے

    گردش لگاتا ہے

    بس ایک ہی سمت میں

    اس کی رفتار ایسی ہے جیسے کوئی

    خواب میں

    دن سمجھ لے

    وقت آواز ہے

    وقت احساس ہے

    وقت پتھر نہیں

    وقت سیل رواں

    وقت محور ہے

    جس پر زمیں چل رہی ہے

    وقت سورج ہے

    کرنوں سے اپنی

    زمیں کو رلاتا بھی ہے اور ہنساتا بھی ہے

    وقت بارش ہے

    طوفاں اٹھاتا ہے

    بیجوں کو پھولوں پھلوں تک کا سب فاصلہ

    طے کراتا ہے

    وقت سیلاب بن کر پہاڑوں کی چوٹی پہ چڑھتا ہے

    پانی میں رستہ بناتا ہے

    آتش کو گلزار کرتا ہے

    اور رات کی رات سوئی ہوئی بستیوں کو الٹتا ہے

    وقت موسم ہے

    پت جھڑ کی صورت میں سارے درختوں کے پتے

    گراتا بھی ہے

    پھر انہیں

    اک نیا پیرہن بخش دیتا ہے

    وقت عادل ہے

    انصاف کرتا ہے

    راتوں میں وہ بھیس اپنا بدل کر نکلتا ہے

    حاتم ہے

    بن مانگے خیرات کرتا ہے

    وقت قاتل بھی ہے

    اور مسیحا بھی ہے

    زخم دیتا بھی ہے

    زخم بھرتا بھی ہے

    وقت کو تم اگر جان لیتے

    تو یوں ریت میں منہ چھپا کر نہ روتے

    زمیں کی کراہیں نہ سنتے

    ابھی وقت ہے

    اس کی آنکھوں میں جھانکو

    نہ تم وقت کو قید ہی کر سکو گے

    نہ تم وقت کے دائرے سے نکل کر

    کہیں جا سکو گے

    ازل اور ابد کے کنارے بھی

    اک واہمہ ہیں

    حقیقت تو یہ ہے

    ازل اور ابد سے پرے

    وقت کا دائرہ ہے

    وہ دیروز کی شام

    کب لوٹ کر آ سکی ہے

    نظر جس کی امروز و فردا کے چہروں پہ مرکوز ہے

    وہی اس سفر میں

    افق زاد ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے