وصف زبان
اے زباں تو نطق میں آ کر بنی جادو بیاں
تو نے کھولے راز وہ اب تک جو تھے دل میں نہاں
کس قدر شیریں ہیں نغمے تیرے ساز نطق میں
بن گئی تو اک طلسم طرفہ راز نطق میں
شعلۂ جوالہ ہے تو بزم گاہ رزم میں
صلح معنی خیز ہے تو رزم گاہ بزم میں
تو ہی جا کر بن گئی لب پر پپیہے کے فغاں
تو ہی کوئل کی بنی باغوں میں جا کر رازداں
تو نے ہی تقریر میں روح طلاقت پھونک دی
پائی ہے شیرازۂ دل نے تجھی سے زندگی
آپ ہی نغموں میں اپنے مست ہے سرشار ہے
آپ ہی تو چارہ گر ہے آپ ہی بیمار ہے
لڑنے والوں کے دلوں میں تو بڑھا دیتی ہے جوش
صلح مندوں کے دماغوں کو دلا دیتی ہے ہوش
ہے مریضوں کے لئے سرمایۂ تسکیں تو ہی
غم زدہ رانڈوں کی بن جاتی ہے تو ہی زندگی
قبضۂ قدرت میں تیرے زخم بھی مرہم بھی ہے
تیرے چہرے سے خوشی بھی ہے نمایاں غم بھی ہے
تو سلا دیتی ہے افسانے سنا کر عیش کے
نیند اڑا دیتی ہے تو جلوے دکھا کر عیش کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.