Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

والسلام

MORE BYمحمد حنیف رامے

    پیارے بیٹے ابراہیمؔ

    تمہیں شکایت ہے کہ ایک عرصے سے میں نے کچھ لکھا لکھا یا نہیں

    اقبالؔ نے کہا تھا

    نالے بلبل کے سنوں اور ہمہ تن گوش رہوں

    ہم نوا میں بھی کوئی گل ہوں کہ خاموش رہوں

    پھر فیضؔ نے کہا تھا

    بول کہ لب آزاد ہیں تیرے

    بہت اکساتا ہوں اپنے آپ کو

    لیکن زبان کی گرہ کھلتی ہی نہیں

    اور دل کا شعلہ لب معجز بیاں پر آتا ہی نہیں

    ہائے ناصرؔ کاظمی

    بس غالبؔ کی طرح کان لپیٹ کر بیٹھ جاتا ہوں

    کھلا کر فائدہ عرض ہنر میں خاک نہیں

    بولوں گا تو سنے گا کون

    کسی کے کان میں پڑ بھی گئی تو سمجھے گا کون

    آج کل تو بڑے بڑے کھڑ پینچوں کی حالت یہ ہے

    کہ کوئی سنتا ہے تو سمجھتا نہیں

    کوئی سمجھتا ہے تو سنتا نہیں

    اور بہت ہیں جو سنتے بھی نہیں سمجھتے بھی نہیں

    پھر میرے پاس نالہ کو ہے کیا

    کون سی ضروری بات ہے جو ان کہی رہ گئی ہے

    سارے فلسفے سارے نظریے سارے مسائل تو بیان ہو چکے

    شاعروں نے لطیف سے لطیف جذبے کو سو سو طرح سے باندھ ڈالا

    موسیقاروں نے نازک سے نازک احساس کو پابند لے کر دیا

    نہ کسی کے لیے کچھ کہنے کو باقی ہے

    نہ کسی میں سننے کا یارا ہے

    یہی غنیمت ہے کہ دل بھر آئے تو منہ ہی منہ میں کچھ بڑبڑا لیں

    آخر جب خدا نے ابھی خدائی نہ بنائی تھی

    تو اکیلے میں کیا کرتا ہو وہ

    خود ہی بولتا ہوگا خود ہی سنتا ہوگا وہ

    میرا یہ مقام تو نہیں لیکن حالت یہی ہے

    خود ہی بولتا ہوں خود ہی سنتا ہوں

    بس یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ کہا کیا ہے اور سنا کیا ہے

    ویسے یہ سمجھے سمجھانے والی بات بھی ٹیڑھی خیر ہے

    غالبؔ نے کہا تھا

    بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ کچھ نہ سمجھے خدا کریے کوئی

    اور اس سے پہلے میر دردؔ نے بہت درد سے بتایا تھا

    سمجھتے تھے نہ مگر سنتے تھے ترانۂ درد سمجھ میں آنے لگا جب تو پھر سنا نہ گیا

    والسلام

    مأخذ :
    • کتاب : din kaa phool (Pg. 63)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے