ان ویران غاروں کو
دیکھو کہ یہاں
انسانیت کی جرأت کی کہانی دفن ہے
یہاں انسان نے اندھی طاقت سے ٹکر لی تھی
ہمدردی کے بول
سارے ہمدردوں کے پاؤں کی زنجیر بنے تھے
اور لٹیرے
ہمارے ہنستے ہوئے بچوں کو
کچلتے رہنے کے لئے آزاد تھے
اک نظر
ان ویران غاروں کو دیکھو
کہیں وہی غار تو نہیں جن کی اوٹ سے ہر روز نیا سویرا
لٹیروں کے لئے آگ
ہمدردوں کے لئے شرم
اور دبے کچلوں کے لئے امید کی ننھی سی کرن لے کر ابھرتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.