وہ
دل کے ساحل پہ سیپیاں چنتی
خواب لمحوں میں مسکراتی ہے
دل ربائی کی رمز سے واقف
شوخ رنگوں سی جھلملاتی ہے
میرے احساس کے دریچے میں
چاندنی سی وہ رقص کرتی ہوئی
میں محبت سے اس کو چھوتا ہوا
وہ مرے لمس میں اترتی ہوئی
اس کی اپنائیت بھری آنکھیں
دل کی دھڑکن پہ شعر کہتی ہیں
اس کو دیکھوں قرار ملتا ہے
ورنہ بے چینیاں سی رہتی ہیں
وہ کہ بغداد کا محل ہے وہ
سانس لیتی ہوئی غزل ہے وہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.