وہ: ایک
میں جب اس سے ملنے جاتا ہوں اکیلے راستے پر
ان گنت آنکھیں ستاروں سنگ ریزوں پتیوں کی
میرے قدموں پر جمی ہوتی ہیں لیکن
میرے سر پر ہاتھ ہوتا ہے کسی کا
جب میرے کپڑوں کے گہرے زخم بے آواز جیبیں
بھر نہیں سکتے تمنائیں سر مژگان غربت
میرے دل میں پھوٹ کر روتی ہیں لیکن
میرے سر پر ہاتھ ہوتا ہے کسی کا
گو تصور کے بھیانک جنگلوں میں دن دہاڑے
ان گنت غم کی چڑیلیں زہر کی گھمسان کھیتی
دامن احساس پر بوتی ہیں لیکن
میرے سر پر ہاتھ ہوتا ہے کسی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.