وہ کون مصور ہے
وہ کون مصور ٹھہرا جس نے ہے تجھے بنایا
وہ قلم کہاں سے آیا یہ رنگ کہاں سے آیا
پنکھڑیاں ادھر گلابی گالوں پہ اک رعنائی
یہ تیکھی تیکھی چتون پہ آنکھوں کی گہرائی
زلفوں کے حسیں سائے میں یہ رنگ کہاں سے آیا
وہ کون مصور ٹھہرا جس نے ہے تجھے بنایا
وہ قلم کہاں سے آیا یہ رنگ کہاں سے آیا
آنکھوں سے چھلکتی مستی یہ ابرو خنجر جیسی
یہ جسم بہاروں جیسا یہ چال ستم گر جیسی
یہ پاک پوتر جوبن درپن خود ہی شرمایا
وہ کون مصور ٹھہرا جس نے ہے تجھے بنایا
وہ قلم کہاں سے آیا یہ رنگ کہاں سے آیا
کچھ رنگ لئے پھولوں سے کچھ گلشن کا رس مانگا
بجلی سے چمک چرائی بادل سے شیامل چھایا
پھر شمع سے لیا اجالا کچھ دل کا خون ملایا
وہ کون مصور ٹھہرا جس نے ہے تجھے بنایا
وہ قلم کہاں سے آیا وہ رنگ کہاں سے آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.