وہ لڑکی
عجب لڑکی ہے وہ لڑکی جسے مجھ سے محبت ہے
بنا دیکھے ہوئے مجھ کو گزرتا دن نہیں جس کا
جو راتوں میں مری خاطر بہت بے چین رہتی ہے
جو میرے جاگنے سے پہلے پہلے جاگ جاتی ہے
سلیقے اور طریقے سے مری ہر چیز رکھتی ہے
میں آفس کے لئے نکلوں مجھے وہ کوٹ پہنائے
میں واپس آؤں آفس سے مجھے دیکھے تو اس کو چین آتا ہے
یقیناً خود سے بڑھ کر مجھ کو پگلی پیار کرتی ہے
لبوں پر لمس کی خاطر بہت بیتاب رہتی ہے
یہ میرا منتظر رہنا کوئی عادت سی لگتی ہے
کہ جیسے لمس میں دنیا کی سب خوشیاں مقید ہوں
مجھے پانے کی خاطر وہ بہت بیتاب رہتی ہے
جسے پانے کی خاطر میں بہت بیتاب رہتا ہوں
وہ لڑکی وہ عجب لڑکی مرے خوابوں میں بستی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.