وال پیپر
ساتھ میں دونوں کی
بس یہ آخری تصویر ہے
وقت رخصت
آخری لمحوں کا
کوئی بوجھ لے کر لوٹنا
آساں نہیں تھا
اس لئے میں نے بھی
کچھ کچھ بے یقینی سے ہی پوچھا تھا
چلو نا ساتھ میں تصویر لیتے ہیں
گزشتہ وقت کی
کوئی کدورت
دل میں لے کر لوٹنا
اچھا نہ ہوتا
اس لئے
تم نے بھی شاید
یوں ہی آدھے من سے
کھنچوا لی تھی یہ تصویر
جس میں
ہاتھ تو کاندھوں پہ ہیں اک دوسرے کے
پر ہمارے درمیاں کا فاصلہ
بٹوین دی لائنس
صاف لکھا دکھ رہا ہے
ساتھ میں دونوں کی
بس یہ آخری تصویر ہے
جو وال پیپر میں مرے
اب بھی لگی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.