Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یاد اور محبت

منظر لطیف

یاد اور محبت

منظر لطیف

MORE BYمنظر لطیف

    میں اپنے آپ کو بہت یاد کر رہا ہوں

    کاش میں اپنے پاس ہوتا اپنے ساتھ

    اپنے کندھے سے ہاتھ لٹکائے

    خود کو دلاسوں کا ایک تحفہ دیتا

    زندگی ٹیبل پر میرے ساتھ بیٹھی

    مجھے دیکھ کر مسکرا رہی ہے

    وہ مجھ سے بھی ایک عدد مسکراہٹ

    کی خواہش رکھتی ہے

    لیکن شاید وہ نہیں جانتی

    مسکراہٹ اور میں دو برس پہلے

    الگ ہو چکے ہیں

    اب میں اپنی پرانی تصویروں سے

    نفرت کرتا ہوں کیوں کہ

    ان میں موجود شخص مسکرا رہا ہے

    ذہن پر زور دینے سے بھی وہ وجہ

    یاد نہیں آتی جو مجھے

    ماضی میں مسکراہٹ سے نوازتی تھی

    ہاں اتنا یاد ہے کہ وہ محبت نہیں تھی

    تم جانتے ہو محبت کیا ہے

    محبت ایک جوڑے کی پہلی اولاد ہے

    جو پروان چڑھتے ہی اپنوں کے

    کیے احسان بھول جاتی ہے

    محبت گلیشئر ہے جو تھوڑی سی

    گرمی سے پگھل جاتا ہے

    محبت ایک بیوہ کی اداسی ہے

    محبت بانجھ عورت کی

    اولاد کی خواہش ہے

    ویرانے میں اپنے گال پر بوسہ

    دینا محبت ہے

    محبت بنجر چہرے پر مسکراہٹ کی

    فصل اگنے کی خواہش ہے

    مگر میرا محبت مسکراہٹ

    اور خواہشوں سے کوئی تعلق نہیں

    میں خود کو ڈھونڈ رہا ہوں

    میں دو برس پہلے محبت نامی

    ایک دوشیزہ کے ہم راہ گم گیا تھا

    میں آج بھی خود کو بہت یاد کرتا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے