یاد حالی
دلچسپ معلومات
پانی پت میں جشن صد سالہ بہ یادگار مولانا خواجہ الطاف حسین حالیؔ مرحوم ہوا تھا
پانی پت میں ہے جشن صد سالہ
آج پھر تازہ یاد حالی ہے
فرد اول ہوا وطن میں وہ
شان اس کی سبھوں سے عالی ہے
سلطنت کھو کے مٹ چکے تھے ہم
مرد عاقل نے جان ڈالی ہے
درد سے جس کے ہیں بھرے اوراق
وہ مسدس وہ نظم حالی ہے
خفتہ مسلم کو کر دیا بیدار
ڈوبتی ناؤ کو سنبھالی ہے
کایا اس نے ادب کی پلٹی ہے
اور نئی جان اس میں ڈالی ہے
کیسا پر درد ہے ہر اک مصرع
شان اس نظم کی نرالی ہے
ایسے بندوں پہ رحمت حق ہے
ان کا جنت مقام عالی ہے
ناز واجب ہے اس کا اے کبریٰؔ
جس کی رہبر کتاب حالی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.