یادیں
کبھی رلائے گلے لگا کر
کبھی ہنسائے یہ گدگدا کر
یہ چلتے پھرتے حسین سائے
نظر میں اپنی جگہ بنائے
ہیں زندگی میں وہ اپنے شامل
سفر میں جیسے نشان منزل
مدھر مدھر سی ہے راگنی سی
ہے ڈھلتے چندا کی چاندنی سی
گئی بہاروں سے روپ لے کر
چمن سے لائے مہک چرا کر
ہیں سرسراتے مہکتے آنچل
تھمے تھمے سے حسین کچھ پل
اے یاد ماضی یہ تیرے منظر
جو وقت گزرے تو وہ بھی دیکھے
ٹھہر ٹھہر کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.