یتیم انصاف
دلچسپ معلومات
فیض کی نظم "یتیم لہو " سے متاشر
ہر ایک کونے میں ہر کن میں ہے لہو کا سراغ
ٹپک رہا ہے لہو آستین قاتل سے
جھلک رہا ہے ابھی خوف چشم بسمل سے
ہیں خاک پہ نئے دھبے ہیں بام پہ نئے داغ
ہر ایک کونے میں ہر کن میں ہے لہو کا سراغ
ہوئی ہے آدمیت صرف دین شیطاں پر
ہوا ہے صرف لہو تشنگیٔ حیواں پر
یہ خون خاک نشینی بنا ہے رزق ستم
ہوا ہے سلسلۂ جور کے الم پہ رقم
پکار کرتا ہے بے آسرا یتیم لہو
کسی کے پاس سماعت کا وقت ہے نہ دماغ
زبان مدعی خم ہے شہادت آوارہ
زمیں کے سینے پہ بہتا ہے خون کا دھارا
ہر ایک کونے میں ہر کن میں ہے لہو کا سراغ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.