یہ ہے سب جھوٹ مگر تازہ خبر
ننھی سی چیونٹی نے للکارا ہے اک ہاتھی کو
لوگ کرتے ہیں سلام اس کی جواں مردی کو
ہو اگر عزم جواں کچھ بھی نہیں نا ممکن
ہاں تکبر ہی جنم دیتا ہے ناکامی کو
حیرت انگیز یقیناً ہے یہ سارا منظر
آج کی تازہ خبر آج کی تازہ خبر
سانپ کے خوف سے اک نیولا جھاڑی میں چھپا
کل جو تھا شیر نظر آتا ہے گیدڑ جیسا
کام حکمت بھی نہیں آتی ہے بے ہمت کی
سانپ نے نیولے کو جھاڑی میں گھس کر مارا
معرکہ نظروں سے ایسا کبھی گزرا نہ مگر
آج کی تازہ خبر آج کی تازہ خبر
دیکھو معمولی پرندوں نے کیا ہے یہ کمال
مرغیاں تنگ ہوئیں کر دیا سب نے ہڑتال
کھا گئے لے کے مزہ لوگ سب ان کے انڈے
نسل اب کیسے چلے سامنے ان کے ہے سوال
مرغیاں بیٹھی ہیں ہڑتال پہ تا حد نظر
آج کی تازہ خبر آج کی تازہ خبر
گھاس کھاتا ہوا اک شیر نظر آیا ہے
غول نے ہرنوں کے حیرت سے اسے دیکھا ہے
اس کو مجبور کیا ہے کسی بیماری نے
گوشت کھانے سے حکیموں نے اسے روکا ہے
حیرت انگیز نظر آتا ہے سارا منظر
آج کی تازہ خبر آج کی تازہ خبر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.