یہ کشمیر ہمارا ہے
کیسر کی کیاری ہے اپنی
ہر اک پھلواری ہے اپنی
جنت یہ نیاری ہے اپنی
اس جنت پر ہم نے اپنے تن من دھن کو وارا ہے
ہم کشمیری ہم کشمیری یہ کشمیر ہمارا ہے
اس دھرتی کا نرمل پانی
آئینے سا اجل پانی
ہلکا میٹھا شیتل پانی
اس پانی نے اپنے سب کھیتوں کا کاج سنوارا ہے
ہم کشمیری ہم کشمیری یہ کشمیر ہمارا ہے
اس کے ویر بہادر بیٹے
بن جائیں تقدیر کے ہیٹے
دولت اس کی غیر سمیٹے
غیرت اپنی کب یہ مانے کب یہ ہمیں گوارا ہے
ہم کشمیری ہم کشمیری یہ کشمیر ہمارا ہے
ندی کی آواز کے اندر
جھرنے کے ہر ساز کے اندر
جہلم کے ہر ناز کے اندر
نغمہ کتنا سندر ہے یہ گیت یہ کتنا پیارا ہے
ہم کشمیری ہم کشمیری یہ کشمیر ہمارا ہے
ایک نقش ارژنگ بنے ہم
قدرت کا نیرنگ بنے ہم
بھارت کا اک انگ بنے ہم
بھارت کے ہم بھارت اپنا بھارت ہم کو پیارا ہے
ہم کشمیری ہم کشمیری یہ کشمیر ہمارا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.