یہ پوری کائنات
یہ پوری کائنات
میں صرف تمہارے نظام شمسی کی بات نہیں کر رہا ہوں
اس ذات کا آئینہ ہے
جو ایک لفظ کن سے ایسے کتنے ہی نظام ہائے شمس خلق کر سکتی ہے
اور آئینہ
کبھی کذب بیانی سے کام نہیں لیتا
تم
جو نفس امارہ کے آئینہ سے دیکھنے کے عادی ہو
کبھی خود کو نفس مطمئنہ کے درپن میں نہیں دیکھتے
اگر تم دیکھ سکو
تو
قدرت کی نعمتیں تمہیں کبھی سجدۂ شکر سے اٹھنے نہ دیں
صدف
سمندر سے الگ ہو کر موتی پیدا نہیں کر سکتا
اور بحر صداقت میں اترے بغیر تم
زندگی کے صدف سے گوہر نشاط حاصل نہیں کر سکتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.