یدھشٹھر
ابھی چیڑ کے جنگلوں سے گزرنا بہت جاں فزا ہے
کئی میل کے بعد برفیلے تودوں کا صحرا ملے گا
جہاں سرد پروائیوں کے تھپیڑے تھرکتے ملیں گے
عمودی ڈھلانوں کا اک سلسلہ بھی ملے گا اچانک
جسے پار کرنے کی دھن میں تمہیں اپنے سب ساتھیوں کو گلانا پڑے گا
حسیں دروپدی اور تمہارے جری بھائیوں کی جماعت
انہیں برف زاروں کا حصہ بنے گی
مگر یہ بھی ہوگا یدھشٹھر! تمہارا وفادار کتا
تمہارے عقب میں بصد شوق ہر وقت چلتا رہے گا
مخالف فضا میں تمہاری ہی دھڑکن کا حصہ رہے گا
اسے یخ جہنم نہیں چھو سکے گا
تمہارے جری بھائیوں کی وجاہت تمہاری حسیں دروپدی کی ملاحت
تمہارے وفادار کتے کے آگے پشیماں رہے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.