ضمیر
میں کون ہوں بتائیے کیا میرا نام ہے
آیا ہوں میں کہاں سے کہاں میرا قیام ہے
ہمدرد ہوں رفیق ہوں یہ جان لیجئے
میں ہوں ضمیر آپ کا پہچان لیجئے
اٹھے غلط قدم تو بتاتا ہوں آپ کو
ہر غلط عمل پہ جتاتا ہوں آپ کو
میں جاگتا ہوں خود بھی جگاتا ہوں آپ کو
جو کچھ میں کہہ رہا ہوں اسے مان لیجئے
میں ہوں ضمیر آپ کا پہچان لیجئے
جب بولتے ہیں آپ کبھی جھوٹ برملا
ٹوکتا ہوں میں کہ یہ عمل نہیں بھلا
اس وقت گھونٹتے ہیں مرا آپ ہی گلا
جو کچھ میں کہہ رہا ہوں اسے مان لیجئے
میں ہوں ضمیر آپ کا پہچان لیجئے
کرتے ہیں آپ نقل اگر امتحان میں
اس ڈھنگ سے کہ آئے نہ شان و گمان میں
میں ٹوکتا ہوں آپ کو دل کی زبان میں
جو کچھ میں کہہ رہا ہوں اسے مان لیجئے
میں ہوں ضمیر آپ کا پہچان لیجئے
کرتے ہیں دوستوں سے اگر آپ گفتگو
رکھتے ہیں دوسروں کی کہاں پاس آبرو
غیبت کی خو کو آج ہی کر دیجے آخ تھو
جو کچھ میں کہہ رہا ہوں اسے مان لیجئے
میں ہوں ضمیر آپ کا پہچان لیجئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.