Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ذمہ داری

اسنی بدر

ذمہ داری

اسنی بدر

MORE BYاسنی بدر

    ماں بیٹے کے درمیان ایک منظوم مکالمہ

    بیٹا

    بس بہت پڑھ لیا کچھ بھول نہیں جاؤں گا

    ماں میں بس آج سے اسکول نہیں جاوں گا

    ماں

    میرے بیٹے مرے معصوم سے پیارے بچے

    روز اک تازہ بہانہ نہیں کرتے ایسے

    اچھا مجھ کو یہ بتاؤ ہے پریشانی کیا

    تم کو اچھی نہیں لگتی کوئی استانی کیا

    کون سی بات سے جھنجھلائے ہوئے رہتے ہو

    یوں جو اسکول سے اکتائے ہوئے رہتے ہو

    بیٹا

    یوں تو بچوں سے ہے اسکول کا ہر کلاس بھرا

    لیکن ان میں نہ کوئی دوست مرا یار مرا

    ایک بھی میری توجہ نہیں حاصل کرتا

    اپنی باتوں میں کوئی بھی نہیں شامل کرتا

    میں نے دیکھا ہے چلے جاتے ہیں سب دیکھتے ہی

    میری موجودگی جیسے کہ مصیبت ہے کوئی

    سارے ٹیچرس بھی رہتے ہیں بہ ہر حال خفا

    میں کسی وقت انہیں خوش ہی نہیں کر پاتا

    اک نہ اک بات پہ کرتے ہیں وہ ہر روز جرح

    وہاں کوئی بھی نہیں تیری طرح میری طرح

    ماں

    میرے بیٹے تمہیں اسکول تو جانا ہوگا

    جو خفا ہیں انہیں ہر روز منانا ہوگا

    بیٹا

    ماں بھلا کیوں میں یہ روزانہ کی تکرار سہوں

    کیوں بھلا روٹھے ہوئے لوگوں کے ہم راہ رہوں

    ماں

    سب کو خوش رکھنا کسی کے لیے آسان نہیں

    میں سمجھتی ہوں کہ اس کا کوئی امکان نہیں

    لیکن اسکول تو پابندی سے جاؤ بیٹے

    ذمہ داری جو ملی اس کو نبھاؤ بیٹے

    کیوں کہ تعلیم تمہارے لیے ہے کچھ اور ہے اب

    میرے ہر روز جگانے کا ہے کچھ اور سبب

    اک طرف اپنا یہ الجھا دل ناشاد رکھو

    تم پرنسپل ہو یہ اک بات سدا یاد رکھو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے