زندگی
اک خستہ حال کٹیا میں
زندگی خاموش سنگ کی مانند
بجھی بجھی آنکھیں
نہ خواب نہ خواہش
نہ دل میں درد کی خوشبو
نہ ہونٹ پر نغمے
اداس فضا
عفریت کے سائے ہیں
ابابیلوں کے جسم سے چپکی
یہ رات چلتی ہے
اور شبنم بھی
آنسوؤں کی قندیلیں
سجا کر راہ تکتی ہے
تمام پگڈنڈی
جگنوؤں سے خالی ہے
زرد پتے بھی
خامشی میں لپٹے ہیں
اور راہی ہے کہ ایک مدت سے
ادھر نہیں آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.