زندگی کے افسانے
صبح کا جواں سورج
چہچہے پرندوں کے
آنکھ کھولتی کلیاں
ہنستے کھیلتے بچے
زندگی کی رونق ہیں
زندگی کے میلے میں
ہر خوشی انہیں سے ہے
ان کی مسکراہٹ سے
چاندنی بکھرتی ہے
دلہنوں سی یہ دھرتی
اور بھی نکھرتی ہے
بھر کے مانگ میں تارے
رات بھر سے آتی ہے
درد و غم کے ماروں کو
گود میں سلاتی ہے
شب کے ختم ہوتے ہی
پھر سویرا ہوتا ہے
پھر وہی حسیں منظر
دل کے داغ دھوتا ہے
صبح کا جواں سورج
چہچہے پرندوں کے
آنکھ کھولتی کلیاں
ہنستے کھیلتے بچے
پھر جواں جواں محفل
پر دلوں کے پیمانے
وقت روز لکھتا ہے
زندگی کے افسانے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.