زندگی خواب میں رونما ہونے والا کوئی حادثہ تو نہیں
زندگی خواب میں رونما ہونے والا کوئی
حادثہ تو نہیں ہے
کہ جس کے نہ ہونے اور ہونے کا احساس بھی
صبح کی دھوپ میں کمھلا جائے
پھر اس کے ہونے کی کوئی اذیت
نہ اس کے نہ ہونے کا دکھ
اپنے چہرے کی گہری لکیروں میں
اک تجربے کا نشان بن کے زندہ رہے
زندگی خواب میں رونما ہونے والا
کوئی حادثہ تو نہیں ہے
جو سوچو تو ہے
اور نہ سوچو نہیں ہے
زندگی آئنہ ہے
کہ جیسے ہی ہم کو
کوئی لمحہ چھو کے گزر جاتا ہے
لمس کی گہری حدت سے
وہ لمحہ
چہرے پر اپنے نشان چھوڑ جاتا ہے
لمحے گزرتے ہیں
چہرے پہ بھی لمس کے یہ نشاں بڑھتے جاتے ہیں
اک وقت آتا ہے
وہ سارے لمحے
جو دراصل سب سانحے ہیں
جو ہم پر گزرتے ہیں
آئینے پہ نقش ہو جاتے ہیں
اور آئینے میں
جھریوں کے سوا
کچھ نظر تک بھی آتا نہیں
زندگی خواب میں رونما ہونے والا کوئی
حادثہ تو نہیں ہے
کہ جس کے نہ ہونے اور ہونے کا احساس بھی
صبح تک نہ رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.