زمیں گھومتی جا رہی ہے
آسماں بدلتا جا رہا ہے
رنگ شفق رنگ حنا رنگ لہو
سب ایک جیسے ہو گئے ہیں
دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک
لہو کی بارش ہو رہی ہے
اجڑتے گھر اچھلتے سر
امڈتے آنسو ابلتے نالے
بے گور و کفن لاشیں
سونی مانگیں اجڑتی کوکھیں
کہیں عمل کہیں رد عمل
یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے
تیری خوب صورت کائنات کو
آخر کس کی نظر لگی ہے
یہ آگ کب بجھے گی
یہ رقص جنوں کب تک رہے گا
میرے مالک
اپنی دانش وری کے زعم میں بہکتے اچھے لوگوں کو
اور ان سے نبرد آزما نیک بندوں کو
امن کی سیدھی راہ بتا
ان کو دل کے داغ دکھا
جینے کا انداز سکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.