زندگی کی جیب میں چند
کھنکتے سکے ہیں جن سے وہ
میرے لیے خوشی نہیں خرید
سکتی زندگی میرے کندھے سے
ہاتھ لٹکائی ہوئی مجھے دلاسے
دے رہی ہے مگر وہ میرے
چہرے پر مسکراہٹ لانے میں
ناکام ہے وہ اب میری مسکراتی
ہوئی شکل کی پینٹنگ بنانا
چاہتی ہے لیکن مسکراہٹ
کینوس سے بہت دور کا معاملہ ہے
ہر صبح جب سورج رات کے
طویل سفر کے بعد لوگوں کو
یہ بتانے مشرق سے طلوع ہوتا ہے
کے مسکراہٹوں بھری زندگی کا
ایک اور دن تمہیں مبارک
تب زندگی میرے گال پر بوسہ
دے کر نکل پڑتی ہے میری
کھوئی ہوئی مسکراہٹ کی تلاش میں
دن بھر کی محنت کے بعد
چند کھنکتے سکوں سے خوشیاں
اور مسکراہٹیں نہیں خریدی جا سکتیں
زندگی تیرا شکریہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.