زندگی
زندگی
محض سانسوں کا جوڑ ہی نہیں
لمحوں کا کھیل بھی ہے
لمحوں کے اندر کئی کئی لمحے
کچھ خاموش بولتے ہوئے لمحے
کچھ منتشر کچھ منتظر لمحے
لمحوں کے اندر اور بھی کئی کئی لمحے
کچھ مخصوص لمحات خاص اوقات
کچھ ذہن میں ٹھہرے ہوئے
کچھ ہاتھ کی ریکھاؤں میں چھپے ہوئے
کئی یادیں باتیں ملاقاتیں
ہاں ملاقاتیں ان موڑوں سے
جہاں سے کھلتے ہیں
اور بھی کئی کئی موڑ
مقام پہ پہنچنے کے پہلے
تھک جاتے ہیں کئی کئی موڑ
ٹوٹ جاتے ہیں کئی کئی موڑ
چھوٹ جاتے ہیں کئی کئی موڑ
وہ تھکے ہوئے موڑ
وہ ٹوٹے ہوئے موڑ
وہ چھوٹے ہوئے موڑ
سمٹ جاتے ہیں لمحات میں اوقات میں
ذہن میں کہیں ٹھہر جانے کو
اور مقام
مقام کبھی ملتا بھی ہے کیا
کوئی راہ کسی مقام پہ پہنچتی بھی ہے کیا
بس رہ جاتے ہیں لمحے کہیں ذہن میں
زندگی محض سانسوں کا جوڑ ہی نہیں
لمحوں کا کھیل بھی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.