زومبی
میں اک
زومبی کے جیسا ہوں
بظاہر
تو میں
زندہ ہوں
مگر
اندر سے مردہ ہوں
کوئی احساس
انسانی نہیں
اب
میری مٹی میں
نہ ہنستا ہوں
نہ روتا ہوں
نہ کوئی
زخم دکھتا ہے
نہ مجھ کو
درد ہوتا ہے
میری سانسیں تو چلتی ہیں
مگر
ان کو
نہیں محسوس کر سکتا
میرے سینہ میں
دل تو ہے
مگر دھڑکن ندارد ہے
میں اک
زومبی کے
جیسا ہوں
میری جاناں
میری حالت تمہیں
اچھی طرح معلوم ہوگی نا
یہ وائرس
جسم میں میرے
تمہیں نے ہی تو ڈالا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.