Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Aamir Azher's Photo'

عامر اظہر

1989 | بھوپال, انڈیا

نوجوان ہندوستانی شاعر جن کا پوڈکاسٹ چینل "اردودان" بہت مشہور ہوا

نوجوان ہندوستانی شاعر جن کا پوڈکاسٹ چینل "اردودان" بہت مشہور ہوا

عامر اظہر کا تعارف

پیدائش : 29 Dec 1989 | بھوپال, مدھیہ پردیش

عامر خان ۲۹ دسمبر ۱۹۸۹ کو مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر دار الکمال بھوپال میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم انٹرنیشنل انڈین اسکول، طائف، سعودی عرب سے حاصل کی۔ پیپلس ڈینٹل کالج سے بطور ڈٰینٹسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اس کے بعد آپ تاریخ کے میدان میں آگئے اور سیفیہ کالج بھوپال سے تاریخ میں ایم اے کیا اور آجکل تاریخ کے موضوع پر ہی پی ایچ ڈٰی کررہے ہیں۔ عامر خان نے بہت کم وقت میں اپنی منفرد آواز اور شاندار قرات کی وجہ سے بطور وائس آرٹسٹ اپنی شناخت قائم کی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے پوڈکاسٹ چینل اردو دان پر ان کے مداحوں کی تعداد بہت کم وقت میں پچاس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ آپ معروف ادبی ویب سائٹ ریختہ کے ساتھ بھی بطور وائس آرٹسٹ کام کررہے ہیں اور کئی نمائندہ شعرا کی شاعری کو اپنی دم دار آواز دے کر سامعین کے بیچ مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ جہاں شاعری کا تعلق ہے آپ کی شاعری میں جدیدیت کا واضح عکس نظر آتا ہے. آپ اپنی غزلوں میں نت نئے مضامین کو بہت خوبصورتی اور نفاست کے ساتھ قلمبند کرتے ہیں۔

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے