عین تابش کے خاکے
میرے ہم راز جنوں، شام الم کے دم ساز: بھیّا صاحب پروفیسر حسین الحق
بھیا صاحب کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزر گیا۔عرصۂ حیات و موت کے درمیان کی کہانی طویل ہو یا مختصر مرگ اور مابعد کا افسانہ اپنی مشمولات اور کیفیات میں ایسا اننت ہے کہ سلسلہ ہائے روز و شب دوڑتے ہی چلے جاتے ہیں اپنے اختتام تک نہیں پہنچ