عائشہ ایوب نئی نسل کی شاعرات میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ آپ 18 جنوری کو ممبئی میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم ممبئی اور سعودی عرب میں حاصل کی۔ فی الحال کئی سال سے لکھنؤ میں مقیم ہیں اورمختلف ادبی اور سماجی تنظیموں سے وابستہ رہ کر اپنی خدمات انجام دے رہیں۔ اردو شاعری سے شغف آپ کو بچپن ہی سے رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آپ نے مخاطب فاؤنڈیشن کی بنیاد ڈالی اور اس کے ذریعے اردو کو فروغ دینے میں پیش پیش رہتی ہیں۔
جہاں تک آپ کی شاعری کا تعلق ہے آپ نے اپنے تجربات اور احساسات کو خوبصورت انداز میں شعری پیراہن میں ڈھال کر اظہار کے وسیلے کو احساس کی گرمی سے مالامال کیا اور اپنی آزاد و پابند شاعری میں احتجاج کے لہجے کے ساتھ نسائی احساسات و جذبات کو بھی خوبصورتی کے ساتھ قلمبند کیا ہے۔