Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

علیزے نجف کا تعارف

علیزے نجف کا تعلق  صوبہ اتر پردیش کے ضلع اعظم گڈھ کے نواحی علاقہ سرائے میر  سے ہے۔ وہ ایک ادیبہ، شاعرہ، کالم نگار اور انٹرویو نگار ہیں۔ یوں تو کئ اخباروں میں ان کے کالمز شائع ہوتے رہتے ہیں جیسے سیاسی تقدیر، سری نگر جنگ، قومی صحافت، روزنامہ راشٹریہ سہارا، اور ہمارا سماج، روزنامہ انکشاف وغیرہ ہندوستان کے سب سے کثیرالاشاعت اخبار روزنامہ انقلاب اور راشٹریہ سہارا میں بحیثیت مستقل کالم نگار کے لکھتی ہیں اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ اور اس کے علاوہ ان کے ادبی مضامین اورغزلیں ہند و پاک کے مؤقر جرائد و رسائل میں شائع ہوتی رہتی ہیں اور ساتھ ساتھ ان کے ذریعے لئے گئے علمی و ادبی شخصیات کے انٹرویوز ادبی رسالہ ترجیحات میں برابر شائع ہوتے رہتے ہیں۔ 
علیزے نجف ادب کی صنف نظم و نثر دونوں سے ہی گہری وابستگی رکھتی ہیں کتب بینی ان کا محبوب مشغلہ ہے۔ ادب، مذہبیات، نفسیات اور تجزیاتی مضامین وغیرہ ان کی ترجیحات میں شامل  ہیں۔ اور رہا سوال ان کی تخلیقات کی نوعیت کا تو اب تک زیادہ ترغزلوں میں طبع آزمائی کی ہے۔  لیکن اب نظمیں بھی لکھنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔آزاد نثری نظمیں اور قطعات انھیں بےحد پسند ہیں۔ اس کے علاوہ ادب، نفسیات، اور طرز معاشرت وغیرہ پہ  برابر مضامین لکھنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔ کالم نگاری کی وجہ سے سیاسی مضامین بھی ان کے نوک قلم پہ ہوتے ہیں۔

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے