ارمان خان 10 دسمبر، 1995 کو بہرائچ، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گھر پر رہ کر حاصل کی۔ اس کے بعد لکھنؤ میں رہ کر فیض آباد یونیورسٹی سے اردو میں بیچلرس کی ڈگری حاصل کی۔ پھر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اردو میں ماسٹرس پورا کیا۔ آج کل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اردو ہی میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔
وہ ایک نوجوان شاعر ہیں جو روزمرہ کی زندگی کے حالات اور تجربات پر شاعری کرتے ہیں۔ ان کی شاعری میں اکثر محبت، چیلینجیز اور خود کو سمجھنے کے موضوعات ہوتے ہیں۔ وہ سادہ مگر با معنی اور دل کو چھو جانے والی شاعری کر رہے ہیں۔