تخلص : 'اصغرؔ'
اصلی نام : سید اصغر حسین
پیدائش : 16 Feb 1927 | گورکھپور, اتر پردیش
وفات : 30 Oct 1981
سید اصغر حسین نام اور اصغر تخلص تھا۔۱۶؍فروری۱۹۲۷ء کو گورکھپور میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ سابق مشرقی پاکستان چلے گئے۔ وہ عبرانی اور سنسکرت کے ماہر تھے۔ ا ن کا مستقل قیام چاٹگام میں تھا۔سقوط ڈھاکہ کے بعد کراچی آگئے۔ وہ زیادہ تر غزلیں کہتے تھے۔ ۳۰؍اکتوبر۱۹۸۱ء کو کراچی میں بعارضۂ قلب انتقال کرگئے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:201