Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ashk Almas's Photo'

اشک الماس

1997 | علی گڑہ, انڈیا

نوجوان نسل کے نمائندہ شاعروں میں شامل، نظم اور غزل پر یکساں قدرت

نوجوان نسل کے نمائندہ شاعروں میں شامل، نظم اور غزل پر یکساں قدرت

اشک الماس کا تعارف

اصلی نام : راحت عالم

پیدائش : 20 Jan 1997 | موتیہاری, بہار

اشک الماس، جن کا اصل نام راحت عالم ہے، اردو شاعری میں ایک ابھرتا ہوا نام ہیں۔ 20 جنوری 1997 کو موتیہاری، بہار میں پیدا ہونے والے اشک الماس نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی۔ بعد اذاں یونیورسٹی ہی سے بی ٹیک اور ایم ٹیک کی ڈگری بھی حاصل کی۔ شاعری اور ادب کے لیے گہری محبت کے ساتھ، اشک الماس نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے اردو کے معاصر شعری منظرنامے میں ایک منفرد مقام بنایا۔ وہ تقریباً پچھلے دس سال سے مشق سخن میں محو ہیں۔
فی الحال وہ ابوظہبی میں مقیم ہیں اور سول انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ ان کی شاعری روایت اور کلاسیک کے شعور کے ساتھ نیاپن لیے ہوئے بھی ہے۔ ان کی غزل زندگی کے حوالے سے دل کی گہری کیفیات اور عصری حقیقتوں کو بخوبی اجاگر کرتی ہے۔ ان کے اشعار کی سادگی، جذبات کی گہرائی اور وضاحت انہیں منفرد اور نمایاں شاعر بناتی ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے