اشک کی پیدائش 1900 کو امرتسر میں ایک تجارت پیشہ خاندان میں ہوئی۔ اشک ترقی پسند شاعروں میں اپنے مخصوص شعری انداز وموضوعات کے سبب سب سے الگ ہیں۔ وہ صحیح معنوں میں عوامی شاعر تھے۔ انہوں نے نظیر اکبر آبادی کے انداز میں بالکل آسان اور عوامی زبان میں نظمیں کہیں۔ ان کے موضوعات بھی اسی نوعیت کے ہیں جو نظیر اکبر آبا دی کے یہاں ملتے ہیں۔ اسی لئے انہیں ’نظیر ثانی‘ بھی کہاجاتا تھا۔ ان کی شاہکار نظموں(پیسہ، بھاگو بھاگو ہلہ آیا، بچوں کی نموں نماں، حالات، ٹن ٹن ٹن، تب دیکھ بہار کلکتہ، کوک رے کوئل کوک، بنجارہ نامہ) کے عنوانات سے بھی ان کی شعری روش کا اندازہ ہوتا ہے۔
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n2012218470