عظمت النساء، حیدر آباد، ہندوستاں میں پیدا ہوئیں۔ نام،عظمت النساء، شادی کے بعد عظمت عبدالقیوم خاں کے نام سے پہچانی جاتی تھیں۔ حیدر آباد کی تہذیب کی نمائندہ،اپنے دور کی اہم شاعرہ, ایک بہت معزز خاندان سے تعلق تھا۔ان کی والدہ بھی شاعری کرتی تھیں اور مخفی تخلص تھا، لیکن اپنی شاعری کہیں شائع نہیں کراتی تھیں۔عظمت کی شاعری کے چارمجموعے شائع ہوچکے ہیں۔’زر گل‘، ’رگ گل‘ (اردو اکادمی اتر پردیس سے ایوارڈ یافتہ) ’سفر و سحر‘، ’عظمت وطن‘ اور مضامین کاایک مجموعہ’عظمتِ خیاباں‘ہے۔ ریڈیو پر تقاریر اور مشاعروں میں شرکت کرتی تھیں۔1961 میں ’ادبستان‘کرنول کی طرف سے ان کو "عظمتِ غزل "کے خطاب سے نوازا گیا۔ حیدر آبادکی نسائی ادبی تنظیم کی بنیاد گذاراور صدر اور سماجی اور ادبی پروگراموں میں کافی فعال تھیں۔ ان کے فن و شخصیت پر مشاہیر ادب کی آرأ پر مشتمل ایک کتاب ”عظمت ِ غزل‘ صلاح الدین نیر نے ترتیب دی تھی۔