دیوانگ ٹھاکر 14 مئی، 1997 کو بارابنکی، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم وطن ہی میں حاصل کرنے کے بعد لکھنؤ آئے جہاں انہوں نے جیوگرافی سے ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی۔ لکھنؤ اپنے ساتھ ادب اور شاعری کی جو فضا لیکر چلتا ہے، اس کا اثر دیوانگ پر بھی ہوا۔ ان کے شعروں میں ایک طرح کی سنجیدگی اور نازکی دیکھنے کو ملتی ہے اور پڑھنے والوں سے ایک الگ طرح کا رابطہ قائم ہوتا ہے۔ آپ کو ان کے یہاں سہل ممتنع کے ساتھ ساتھ زبان کے عمدہ استعمال والے شعر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ حق بیانی ان کی شاعری کا ایک بنیادی پہلو ہے۔