Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Dr. Bhawana Srivastava's Photo'

ڈاکٹر بھاؤنا شریواستو

1981 | بنارس, انڈیا

نئی نسائی آوازوں میں شمار، عمدہ شعر اپنی مترنم آواز میں پڑھنے کے لیے مشہور

نئی نسائی آوازوں میں شمار، عمدہ شعر اپنی مترنم آواز میں پڑھنے کے لیے مشہور

ڈاکٹر بھاؤنا شریواستو کا تعارف

پیدائش :بنارس, اتر پردیش

ڈاکٹر بھاونا شریواستو ایک قابل سول سروینٹ اور نمایاں شاعرہ ہیں، جو وارانسی سے تعلق رکھتی ہیں اور مشرقی ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب وثقافت کی نمائندگی کرتی ہیں۔ 1981 میں وارانسی میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر شریواستو نے اپنا ڈاکٹریٹ (بایولاجی میں پی ایچ ڈی) بنارس ہندو یونیورسٹی سے مکمل کیا۔
فی الحال، وہ اتر پردیش حکومت کے علاقائی اعلیٰ تعلیم کے محکمے میں فائنینس اور ایکاؤنٹس آفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
حال ہی میں ان کی نظمیں ”پرواز غزل “کے مشترکا اشاعت میں شائع ہوئیں۔ انہیں مختلف معروف ثقافتی پروگراموں میں سراہا گیا اور عزت افزائی کی گئی، جیسے ڈاکٹر امرت لال عشرت کی یاد میں آل انڈیا مشاعرہ، جہاں مشہور شاعرہ شبینہ ادیب اور شاعر جوہر کانپوری جیسے شاعر بھی موجود تھے۔ انہیں علوق مہوتسو، مہاکوی ودیاپتی مہوتسو، اور جشن بھارت میں غزلوں اور گیتوں کے واچن پر سراہا گیا۔ حال ہی میں انہیں گورکھپور میں ’ویرانگنا پرسکار‘ سے نوازا گیا۔ وہ ایک قدرتی خطابت کی صلاحیت سے مالامال ہیں اور مختلف آن لائن اور آفلائن ثقافتی محفلوں اور مشاعر وں میں مسلسل اپنے فن کا مظاہرہ کرتی رہتی ہیں۔ ان کی سریلی آواز ان کا قیمتی اثاثہ ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے