Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

احسان الحق مظہر

احسان الحق مظہر کے اشعار

تم عادتاً کہو گے اسے یار معذرت

لیکن یہ اعتراف کے زمرے میں آئے گا

راستے اور بھی جاتے ہیں ادھر کو لیکن

وہ مرے دل سے گزرتا ہوا گھر جاتا ہے

زندگی اس کی امانت تھی وگرنہ مظہرؔ

ہم اسے اپنے تصرف میں بھی لا سکتے تھے

فی‌ زمانہ یہ مروت بھی بہت ہے مظہرؔ

ان کو جانا تھا مگر دوست بہانے سے گئے

اس محبت سے مری سمت کوئی دیکھتا ہے

رک بھی جاتا ہوں کبھی دشت کو جاتا ہوا میں

Recitation

بولیے