فیاض فی الحال پرتھم ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں کنٹینٹ اور ٹریننگ کے سربراہ ہیں۔ وہ پرتھم میں کنٹینٹ کی تخلیق، چھوٹے بچوں کے لئے نصاب، زبان اور ریاضی پروگراموں کی تربیت کے لیے بھی ذمہ دار ہے۔ فیاض نے مختلف قومی اور بین الاقوامی فورمز پر پرتھم کی نمائندگی کی ہے۔ 2013 میں بہار کی 100 سالہ تقریبات ('100 سال پر 100 کہانیاں') کے ایک حصے کے طور پر بہار حکومت کے ساتھ کہانی لکھنے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔ وہ 2007 میں پرتھم میں شامل ہوئے۔ فیاض لمبے عرصے تک تھیٹر سے وابستہ رہے ہیں۔ اداکاری بھنکی اور ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دیئے۔ ٹیلی فلم میں کام بھی کیا اور کشیر چینل کے لئے اسکرپٹ بھی لکھے ۔
فیاض نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی پی ایچ ڈی کی ہے۔ فارسی ادب میں "گوہر مراد اور حبیب تنویر کے ڈراموں کے سماجی و سیاسی موضوعات: ایک تقابلی مطالعہ کے ساتھ ساتھ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے ماس میڈیا میں ایڈوانس ڈپلومہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے مختلف رسالوں کے لئے مضامین اور کہانیاں بھی لکھی ہیں۔ پرتھم بکس کے لیے اردو میں سو سے زیادہ کتابیں ترجمے بھی کیے۔
فیاض کا تعلق دربھنگه بہار سے ہے، لیکن دہلی میں مقیم ہیں۔