حبیب احمد صدیقی
نام حبیب احمد صدیقی ، تخلص حبیب۔ ۱۵؍جنوری ۱۹۰۸ء کو سیوہارہ ، ضلع بجنور(یوپی) میں پیدا ہوئے۔ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے ۱۹۲۹ء میں ایم اے انگریزی اور ایل ایل بی کے امتحانات پاس کیے۔ ملازمت کا آغاز ڈپٹی کلکٹری کے عہدے سے ہوا۔ ملازمت کے سلسلے میں گورکھپور، کان پور، لکھنؤ مختلف مقامات میں رہے۔ ترقی کرکے نینی تال کے کمشنر کے عہدے پر فائز رہے۔ یوپی پبلک سروس کمیشن کے ممبر بھی رہے۔۱۹۶۹ میں پاکستان آگئے۔ آپ کے کلام کے دو مجموعے’’جلوۂ صد رنگ‘‘ اور ’’گل صد برگ‘‘ شائع ہوچکے ہیں۔ آپ وفات پاچکے ہیں۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:398